کوئلہ کان میں جا ں بحق 6مزدور سپرد خاک
الپوری ( نا مہ نگار) شانگلہ سے تعلق رکھنے والے کوئلہ کان میں دھماکے سے جان بحق ہونے والے چھ کان کنوں کی میتیں شانگلہ پہنچا دی گئیں۔آبائی علاقوں میں نماز جنازہ کے بعد تکفین و تدفین۔علاقہ سوگوار۔ہر انکھ اشکبار رہی ۔ رواں ماہ میں چوتھے کوئلہ کان حادثہ میں بھی بدقسمی شانگلہ کے محنت کش لقمہ اجل بن گئے۔