افغانستان میں قیام امن کے لئے ہر تجویز کا خیر مقدم کریں گے: جنرل باجوہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) روس کی مسلح افواج کے سربراہ نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے ہر تجویز کا پاکستان خیر مقدم کرے گا کیونکہ افغان امن سے پورا خطہ مستفید ہو گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے دورہ روس کے دوسرے دن روسی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلری ویزلوچ گراسیموف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطہ میں سلامتی کے امور اور سلامتی کے شعبہ میں باہمی تعاون سمیت متعدد امور زیر غور آئے۔ جنرل گراسیموف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان سرد جنگ کے اس دور کے اثرات سے باہر نکلنا چاہتا ہے جو اب بھی جنوبی ایشیاءمیںموجود ہیں۔
جنرل باجوہ