نواز شریف کا دورہ ملتوی‘ حمزہ شہباز آج رحیم یار خان پہنچیں گے
صادق آباد ‘ رحیم یار خان(نمائندہ نوائے وقت‘ بیورو رپورٹ ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ رحیم یارخان ملتوی ایم این اے حمزہ شہباز آج رحیم یارخان پہنچیں گے صادق آباد سے ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق ، چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری شفیق پپا سمیت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے کا رکنان اور ورکز میاں حمزہ شہباز کا استقبال کریں گے واضح رہے کہ حمزہ شہباز کا دورہ رحیم یارخان کا شیڈول اس لئے تبد یل کیا گیا ہے کیونکہ میاں محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد لندن اپنی اہلیہ کی عیادت کےلئے لند ن روانہ ہو جائیں گے موجودہ شیڈول کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے رحیم یارخان اور صادق آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرنا تھا اس لئے ذاتی مصروفیت کی وجہ سے میاں حمزہ شہباز آج اپنے ایک روزہ دورے کے دوران مختلف منصوبوں کا افتتاح ، ارکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملا قاتیں اور دن 12بجے ورکزکنو کشن سے خطاب کریں گے اور اس دوران وہ صادق کلب کے قریب سپورٹس جمنازیم کا بھی افتتاح کریں گے۔
حمزہ شہباز/ رحیم یارخان