جرائم کی مرتکب شامی حکومت اوربشارالاسد کا محاسبہ کیا جائے،جرمنی کا مطالبہ
برلن (این این آئی) جرمن وزیر خارجہ ہائی کو ماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ شامی عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر بشار الاسد کی حکومت کا محاسبہ کیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے بشار حکومت کی پالیسی کو بربریت پر مبنی اور غیر انسانی قرار دیا۔ ماس کے مطابق یہ برتاو¿ عالمی برادری کی بنیادی اقدار کی دھجیاں اڑا دینے کے مترادف ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے شامی حکومت کے جرائم سے چشم پوشی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے بنیادی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو سزا کے بغیر چھوڑا نہیں جا سکتا۔
بشارالاسد