ریٹائرڈ ججز پر مشتمل عبوری حکومت بنانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ریٹائرڈ ججز پر مشتمل عبوری حکومت کے قیام کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔ تحریک انقلاب کے سربراہ غازی علم الدین ایڈووکیٹ کی درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں موثر نظام حکومت ابھی تک قائم نہیں ہو سکا۔ عدالتوں نے ماضی میں ضیاءالحق اور پرویز مشرف کو بھی حکومتیں کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ عوام سے ووٹ لے کر آنے والوں نے بھی مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
عبوری حکومت