فراڈ کیس: اداکارہ سلومی رانا کی ضمانت میں 2 مئی تک توسیع
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے فراڈ کے مقدمے میں نامزد اداکارہ سلومی رانا کی عبوری ضمانت میں مدعی کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر 2 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ سلومی رانا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
سلومی رانا پر الزام ہے انہوں نے 18 اگست 2017 کو اوورسیز پاکستانی خاتون صغراں خانم نامی خاتون سے جوہر ٹاﺅن کے علاقے میں 25000 روپے پر مکان کرائے پر لیا جس کا کرایہ نامہ تھانہ نواب ٹاﺅن میں جمع کرایا گیا لیکن اداکارہ نے 20 لاکھ کا جعلی گروی نامہ تیار کر کے مکان پر قبضہ کر لیا۔ سلومی رانا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ کے خلاف تھانہ نواب ٹاﺅن میں فراڈ کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا اور تمام حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا۔ وکیل نے استدعا کی کہ اداکارہ سلومی رانا کی ضمانت منظور کی جائے جس پر عدالت نے سرکاری وکیل سے اداکارہ کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔