فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے4 دہشت گردوں کو پھانسی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی ہے۔ دہشت گردوں میں رحمن الدین، مشتاق خان، ظفر اقبال عبید الرحمن شامل ہیں۔ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ انکا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا۔ دہشت گردوں نے دوران ٹرائل مجسٹریٹ کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد دہشت گردوں کو خیبر پی کے کی ایک جیل میں پھانسی دیدی گئی۔