نیشنل پولیس بیورو اسلام آباد کے خواتین وفد کا پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ
ملتان (خبر نگار خصوصیپولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان میں نیشنل پولیس بیورواسلام آباد میں تعینات کنسلٹنٹ ڈاکٹر رخشندہ پروین ، مس لبنی دُرانی جونیئر جینڈر کنسلٹنٹ و مس تمنا بنوری پروگرام ایسویسی ایٹ کنسلٹنٹ نے جینڈر ریسپانسیو پولیسنگ کے حوالے سے خصوصی دورہ کیا ۔ وزٹ کا مقصد پولیس میں خواتین پولیس افسران کی تعداد کو بڑھانے اور صنفی امتیاز پر مبنی جرائم کے حوالے سے پولیس کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے عملی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔