نصرت بھٹو کالونی میں ہونےوالے دھماکے کے خلاف ایم کیوایم کی اپیل پرآج سندھ میں یوم یوگ منا یاجارہاہے.
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اپیل پرنصرت بھٹوکالونی، نارتھ ناظم آباد میں ایم کیوایم کے بند انتخابی دفترکے قریب انتخابی سرگرمیوں میں مصروف عمل ایم کیو ایم کے پانچ کارکنان کی شہادت اورمتعدد کارکنوں کے زخمی ہونے کے واقعات کے پیش نظر آج سندھ میں یوم سوگ منایا جارہا ہے،،،اس موقع پرآل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی اپیل پرسندھ بھر میں نجی تعلیمی ادارے بند ہیں،،،جب کہ شہر میں کاروباری مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے،،رابطہ کمیٹی نے پنجاب،خیبر پختونخوا،بلوچستان ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پارٹی کارکنوں اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے شہداء کےایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کرکے حق پرست شہداء کوخراج تحسین پیش کریں.