فیروزوٹواں: ڈاکوﺅں نے امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالستار وٹو سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا
فیروز وٹواں (نامہ نگار) پانچ ڈاکوﺅں نے مین شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر ناکہ لگا کر امیدوار صوبائی اسمبلی سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا۔ ڈاکو گزشتہ سات روز سے مسلسل وارداتیں کرتے اور رات کے اندھیرے میں فرار ہو جاتے ہیں۔ فیصل آباد روڈ پر ایس بی ہیچری ملز کی دیوار کے ساتھ پانچ ڈاکو رات بارہ بجے گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں اور ویگنوں کو لوٹ رہے تھے۔ الیکشن کمپین سے واپس آتے ہوئے امیدوار صوبائی اسبلی پی پی 168 ملک عبدالستار وٹو اپنے متعدد ساتھیوں سمیت واپس آ رہے تھے ڈاکو ناکہ پر ڈاکوﺅںکے ہتھے چڑھ گئے ڈاکوﺅں نے 60 ہزار روپے اور 4 موبائل فون چھین لئے۔ ایک ٹرک کو فائرنگ کرکے روک لیا، اس کے ڈرائیور سے پندرہ ہزار نامعلوم موٹر سائیکل سوار سے تین ہزار موبائل فون چھین لیا۔ گزشتہ سات روز سے مسلسل ڈکیتیوں کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور مانانوالہ نہر سے بھکھی نہر تک کا علاقہ ڈاکوﺅں کی زد میں ہے۔