”تاریخ کا سفر“ کی تقریب رونمائی
لاہور (کلچرل رپورٹر) نامور مورخ ڈاکٹرمبارک علی کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی علمی خدمات پر لکھی گئی کتاب ”تاریخ کا سفر“ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس کی صدارت اشفاق سلیم مرزا نے کی۔ اسلم گورداسپوری، ڈاکٹرروبینہ سہگل، قاضی جاوید، ڈاکٹر اصغر ندیم سید سلمان عابد، ڈاکٹر غافر شہزاد نے خطاب کیا۔ نظامت سردار عظیم اللہ خان میو نے کی۔ مقررین نے ڈاکٹر مبارک علی کی شخصیت اور شعبہ تاریخ کے حوالے سے ان کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی۔