جاتی عمرہ سے 6 کلو میٹر دور 2 بنیادی سہولتوں سے محروم گاﺅں
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن رفاہ عامہ مانگامنڈی کے صدر رانا اکرام اور سیکرٹری سرفراز حسین نے کہا کہ سابق صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی پی 161سے امیدوار میاں شہباز شریف کے جاتی عمرہ فارم ہاﺅس جہاں دنیا کی ہر سہولت میسر ہے صرف چھ کلو میٹر دور مانگا منڈی کے نواحی دو گاﺅں، چاہ تمولی میں جن کی آبادی تقریبا پندرہ سو 1500کے قریب ہے وہ پینے کے صاف پانی سے محروم ہےں، نہر اور کھالے کے اوپر ہینڈ پمپ لگا کر لوگ پانی حاصل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے گاﺅں کے بچے، عورتیں اور مرد گردے اور معدہ کے بڑی تعداد میں مریض بن گئے ہیں۔ مزید برآں دیہات میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔ اہل دیہہ نے فیصلہ کیا کہ الیکشن میں وفاشعار اور دیانتدار نیا چہرہ سامنے لائیں گے جو ان کی ضروریات کو پورا کر سکے۔