حج کرپشن کیس، استثنیٰ کیلئے آیا ہوں: گیلانی، ہم نے آپکو نہیں بلایا: چیف جسٹس
اسلام آباد (اے پی اے) سپریم کو رٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پیش ہو گئے۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ گیلانی نے کہا کہ استثنیٰ کے سلسلے میں آیا ہوں جس پر چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ ہم نے آپکو نہیں بلایا تاہم کئی مسائل پر آپکے وکیل سے بات کرنی ہے۔ سابق وزیر داخلہ رحما ن ملک نے بولنے کی کوشش کی اور کہا کہ مجھے پتہ چلا کہ آپ نے بلایا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ تو عمرے پر گئے ہوئے تھے، رحمان ملک نے کہا کہ جی عمرہ کر کے آیا ہوں تو پتہ چلا کہ عدالت یاد کر رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے پاس آپ کا کیس نہیں تاہم تشریف رکھیں جس کے بعد حج کرپشن کیس کی سما عت3 ہفتوں تک ملتوی کر دی گئی۔ عدا لت کے باہر سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہوں گے کیونکہ الیکشن تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مشرف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔