گورنر پنجاب سے وزیر خوراک سید حسن ڈومکی کی ملاقات‘ ملک کی مجموعی صورتحال پر غور
لاہور (پ ر) گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے نگران وفاقی وزیر برائے خوراک میر حسن ڈومکی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال‘ ملک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات اور امن وامان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔