سوئٹ مارڈین کا قول حقیقت کے قریب نظر آتا ہے کہ ” انسان تب تک بوڑھا نہیں ہوتا‘ جب تک اسکی زندگی میں مٹھاس‘ دلکشی‘ ہمت اور جوش قائم رہتا ہے‘ اسکے دل میں خواہشات قائم رہتی ہیں‘ تب تک اسکے دل میں قوتِ عمل کا چشمہ جاری رہتا ہے۔“ زیر نظر کتاب ”سکھی اور تندرست بڑھاپے کی طرف“ بڑھاپا گزارنے والے اور بڑھاپے میں قدم رکھنے والوں کیلئے ایک نہایت مفید اور رہنما کتاب ہے۔ رمیش چندر شُکل نے بڑھاپے کو 10 سے 15 برس تک ٹالنے کے عملی اور بااثرطریقوں کے موتیوں کو سینہ¿ قرطاس اس انداز سے سجایا ہے جس کے پڑھنے والا بوڑھا شخص کچھ لمحات کیلئے خود کو جوان محسوس کرنے لگتا ہے۔ کتاب میں درج 20 ٹپس ایسی ہیں‘ جن پر عمل کرکے یقیناً بوڑھا شخص چست و تندرست اور خوشحال رہ سکتا ہے ۔ روزمرہ کی ہلکی پھلکی ورزش کے عمل کو خاکوں کے ذریعے سمجھایا گیا ہے‘ بڑھاپے کے مسائل‘ بڑھاپے کے بنیادی ستون‘ تندرست زندگی کے اہم نکات‘ پڑھاپے کی خاص جسمانی بیماریاں اور ان کا ہومیوپیتھک علاج ‘غذا‘ تفریح اور عملی اقدامات کو تفصیلی بیان کیا گیا ہے۔ بڑھاپے سے مایوس افراد کیلئے رمیش چندر کا یہ انمول تحفہ ہے‘ جس پر عمل کرکے وہ بڑھاپے کو خوبصورت‘ تندرست ‘ پرسکون بنانے کے ساتھ ساتھ پرمسرت لمحات سے لبریز صحت مند اورخوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔ کتاب میں 10 ابواب درج ہیں جس کی ضخامت 106 صفحات پر مشتمل ہے اور قیمت 150/- روپے ہے۔ ملنے کا پتہ: اسٹاکٹ: چودھری اکیڈمی الفضل مارکیٹ اردو بازار لاہور‘ فون: 37233749‘ مکتبہ¿ شعر و ادب‘ سمن آباد لاہور فون: 042-7551658- 7577104
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024