
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 72 ہزار 316 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 612 جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1.91 فیصد پر برقرار ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 12 ہزار 369 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.38 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 4 لاکھ 77 ہزار 451 ہوگئی جبکہ کورونا کے 73 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 25 September 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 25, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 12,369
Positive Cases: 47
Positivity %: 0.38%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 73
یاد رہے کہ اس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 61 کروڑ 81 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 65 لاکھ 33ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
دُنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں 4 روز قبل تک کورونا سے مجموعی طور پر 61 کروڑ 81 لاکھ 55 ہزار 958 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65 لاکھ 33 ہزار 516 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وائرس سے متاثرہ 40 ہزار 194 افراد کی حالت بدھ کے روز تک تشویشناک رہی جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ 23 ہزار 854 ہوگئی۔ وائرس کے 1 کروڑ 34 لاکھ 83 ہزار 660 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا رہا۔