مریضوں کی خدمت سے دنیاو آخرت دونوں سنوار سکتے ہیں،عمران خان 

Sep 25, 2022


 حضرو( نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات اور کوآرڈینیٹر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال حضرو عمران خان نے کہا ہے کہ خدمت خلق عین عبادت ہے'' مریضوں کی خدمت سے ہم اپنی دنیا اور آخرت دونوں سنوار سکتے ہیں'' کام چور'' نااہل اور بدتمیز عملہ کے کسی بھی بندے کو چھوٹ نہیں دی جاسکتی'' عوامی شکایات کا ازالہ ہمارا نصب العین ہونا چاہیے'' سیاسی مخالفین کے منفی پروپیگنڈہ سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں'' پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کو صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے'' قاضی احمد اکبر خان کی بھرپور کوشش ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جاسکے'' ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمن آفیسر شاکر اعجاز سے ملاقات کے دوران کیا ۔

مزیدخبریں