نذر وطن
ایک سنگین حصار ہیں ہم لوگ
اس وطن کا وقار ہیں ہم لوگ
اس کا ہر ذرہ رشک جنت ہے
تا قیامت بہار ہیں ہم لوگ
اس چمن کو لہو سے سینچا ہے
اس کا لیل و نہار ہیں ہم لوگ
تیری عظمت کے ہم محافظ ہیں
عظمت کر دگار ہیں ہم لوگ
کوئی میلی نہ آنکھ ڈال سکا
ہر قدم ہوشیار ہیں ہم لوگ
سر پہ سایہ ہے میرے مولا کا
اس لئے شاندار ہیں ہم لوگ
(شاکر شمیم )