وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں کےلیے 30ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگیں گی.
ہفتہ کو وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا وبا سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہا کہ این سی او سی نے کورونا کیخلاف زبردست کام کیا جسے دنیا تسلیم کرتی ہے، شیخ رشید نے قوم سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 30ستمبر تک دوسری ڈوز بھی لگوا لیں، کیونکہ 30ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگیں گی،وزیر داخلہ نے کہا کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے، اپنے لیے اور اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں، 30ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان اور اولاد کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024