محکمہ ہائر ایجوکیشن کا پنجاب بھرمیں کالج اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر کااعلان
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرز پر گوجرانوالہ ریجن سمیت پنجاب بھر کے کالج اساتذہ کے لئے ای ٹرانسفر کااعلان کر دیا ۔آن لائن درخواستیں 3 اکتوبر تک جمع کروائی جا سکیں گی ۔آن لائن تبادلوں کی اجازت ملنے پر کالج اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گرلز اور بوائز کے سرکاری کالجز میں تدریسی فرائض سر انجام دینے والے اساتذہ کیلئے آن لائن تبادلوں کو آغاز کردیا ہے۔ گوجرانوالہ سمیت ریجن بھر کے اساتذہ انٹر ڈسٹرکٹ یا صوبہ پنجاب کے کسی بھی کالج میں آن لائن تبادلے کیلئے 3 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایپ پر پنجاب کے تمام کالجز میں سکیل وائز خالی سیٹوں کی تفصیل دستیاب ہے۔