عالم اسلام اور پاکستان افغانوں کی مدد کیلئے متحرک
مکرمی! اس وقت افغانستان میں جو غربت کی حالت ہے وہ عالم اسلام اور پاکستان کے غربت مند مسلمانوں کے لمحہ فکریہ میں اس وقت کابل اور دوسرے شہروں کے اندر بھکاریوں کا ایک سیلاب ہے جو سڑکوں اور مختلف چوراہوں پر کھڑے اس لمحہ کا انتظار کرتے رہتے ہیں کہ کب کوئی اپنا بچا ہوا کھانا شاپر کوڑا دان میں ڈالے اور ہم اس کو اٹھا کر اپنا پیٹ بھرلیں۔ ماشاء اللہ پاکستان میں موجودہ حکومت نے مخیر حضرات کی مدد سے لنگر خانوں کا آغاز کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ میری عالم اسلام اور پاکستان کے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اس طرح کے لنگر خانوں کا آغاز افغانستان کے شہروں اور دیہاتوں میں اپنے بھوک سے نڈھال افغان بھائیوں کیلئے کریں۔ پاکستان میں سیلانی ٹرسٹ اور ایدھی ٹرسٹ وغیرہ والے بہت اچھا کام کررہے ہیں ان سے درخواست ہے وہ آگے آئیں۔(غیور الاسلام پیپلزکالونی نمبر1 ، فیصل آباد)