زراعت کے فروغ کے لئے جامعہ کراچی سے معاہدہ
کراچی (نیوز رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اور سسٹین ایبل ایگریکلچر واٹر اینڈ انٹیلی جنٹ اینوائر منٹ (ایس اے ڈبلیو آئی ای) سسٹم لاہور کے درمیان آن لائن اجلاس کے دوران ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں، جس کا مقصد زراعت کے پائیدار حل تیار کرنے کے لئے مشترکہ کام کرنا ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق اس معاہدے کا مقصد زراعت کے پائیدار حل تیار کرنے کے لئے مشترکہ کوشش سے علم پر مبنی فارم ایڈوائزری کے ذریعے چھوٹے کسانوں کی مدد کرنا ہے۔آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور ایس اے ڈبلیو آئی ای سسٹم کی ڈائریکٹر نوشین رمضان نے ایک آن لائن اجلاس کے دوران معاہدے پر دستخط کیے۔