بوائز ہائر سیکنڈری سکول میں ہاکی مقابلے‘ کو ٹ چھٹہ کی ٹیم کا میاب
کوٹ چھٹہ( خبر نگار )گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول کوٹ چھٹہ میں ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خان پور بمقابلہ عالی والا اور کوٹ چھٹہ بمقابلہ آڑہ جعفر کی ٹیموں کے مابین میچ ہوا کوٹ چھٹہ اور عالی والا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے جیتنے والی دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جوکہ کوٹ چھٹہ کی ٹیم نے جیت لیا میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوٹ چھٹہ عبدالرحمن علیانی اور سپورٹس انچارج نصرت شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔