’’نہ کھیڈاں کے نہ کھیڈن دیاں گے‘‘قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کے رکن کھیل داس کوہستانی نے کھیل شروع ہو نے سے پہلے ہی اسے بگاڑ دیا، جیسے ہی اجلاس میں تلاوت قرآن مجید، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے کے بعد ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے ایجنڈے کی کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے وقفہ سوالات شروع کر نے کی طرف’’قدم‘‘بڑھایا، لیگی رکن کھیل داس کوہستانی نے کورم کی نشاندہی کر کے’’ رنگ میں بھنگ ڈال دیا‘‘ ڈپٹی سپیکر نے گنتی کی ہدایت کی اور کورم پورا نہ نکلنے پر اجلاس کی کارروائی پیر شام 5 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی، اس طرح اجلاس کے ایجنڈے کے کسی ایک پوائنٹ کو بھی مکمل نہ کیا جا سکا اور ارکان بغیر کسی کارروائی میں حصہ لیے صرف حاضری لگا کر اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024