جبری مذہب تبدیلی کا بل ’’جنیوا کنونشن‘‘ قرآن و سنت، آئین کیخلاف: زبیر احمد ظہیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ اور مرکزی جماعت اہلحد یث پاکستان امیر علامہ زبیرا حمد ظہیر نے کہا ہے کہ جبری مذہب تبدیلی کا بل انسانی حقوق ’’جنیوا کنونشن‘‘ قرآن و سنت اور آئین پاکستان کیخلاف ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر سید نورالحق قادری ’اسلامی نظر یاتی کونسل اور لاہور ہائیکورٹ بھی اس متنازعہ بل کے خلاف فیصلے دے چکی ہے، پاکستان میں کوئی بھی بل قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنایا جاسکتا۔ جامعہ عمر بن عبد العزیز میں نماز جمعہ کے موقعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ زبیرا حمد ظہیرنے کہا کہ قبول اسلام میں رکاوٹ ڈالنے والے قانون کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، پاکستانی حکمرانوں کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ دعوت اسلام کے لیے عملی اقدامات کریں، کسی کو بھی قر آن وسنت 'آئین پاکستان اور نظریہ پاکستان کیخلاف کوئی بھی قانون بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر یہ لوگ باز نہ آئے تو ان کے خلاف تحر یک نظام مصطفی سے بھی سخت تحریک چلائی جائے گی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر سید نورالحق قادری نے کہا کہ قرآن و سنت کے فروغ کیلئے جو بھی قر بانی دینی پڑی اس کے لیے ہم تیارہیں حکمران اچھے کام کر یں گے تو انکی تعریف کر یں گے ورنہ حکمرانوں کیخلاف ہر احتجاجی آپشن استعمال کر یں گے۔