ریلوے کے وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت اٹھارہ سو بہتر کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔
انہوں نے جمعہ کے روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ روزگار کے تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار مواقع فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ فوج نے آفات اور حادثات میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ریلوے کے وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت ملک سے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ کر دے گی۔