نیوزی لینڈ گورنمنٹ نے کیویز کرکٹ بورڈ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کی اجازت دے دی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ گورنمنٹ نے کیویز کرکٹ بورڈ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کی اجازت دے دی ہے۔ سیریز طے کردہ پروٹو کولزکے تحت ہونگی ۔ زمبابوے کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کنفرم ہوگیا ہے۔ نیوزی لینڈ حکومت نے اپنے کرکٹ بورڈ کو پاکستان اورویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ سیریز کی میزبانی کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔ امید کے پاکستان اورنیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز کا شیڈول آئندہ ہفتے تک جاری کردیا جائے گا۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان دو ٹیسٹ اورتین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے موجود حالات میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرنے والا تیسرا ملک ہوگا۔