عمر اکمل فکسنگ کیس میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کردی , پی سی بی نے کیس کی سماعت سوئٹزرلینڈ سےکسی دوسرے ملک منتقل کرنے کی درخواست کی تھی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) عمر اکمل فکسنگ کیس میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کردی ہے۔ پی سی بی نے کیس کی سماعت سوئٹزرلینڈ سےکسی دوسرے ملک منتقل کرنے کی درخواست کی تھی ۔کھیِلوں کی عالمی ثالثی عدالت نےعمرکیس میں پی سی بی کی درخواست مستردکردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی ثالثی عدالت میں درخواست کی تھی لاجسٹک اوردیگر اخراجات کی ذیادتی کے باعث کیس کی سماعت سوئٹرزلینڈ سے کسی دوسرے ملک منتقل کردیا جائے۔عمراکمل کے وکیل خواجہ عمیض کا کہنا ہے نوٹس آف ایکسچیج کا جواب بھیِ جمع کروا دیا گیا ہے۔ پرامید ہیں کہ عدالت سے ریلیف ملے گا۔ عمر اکمل نے پابندی کی سزا میں کمی کے لیئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔