پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ نے بھاری اکثریت سے عاصم رضااحمد کو پنجاب کا چیرمین منتخب کر لیا
لاہور (کامرس رپورٹر )پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ نے بھاری اکثریت سے عاصم رضااحمد کو پنجاب کا چیرمین منتخب کر لیا ہے واضح رہے کہ آواز گروپ گزشہ گیارہ سال سے پاکستان فلور ملز اہسوسی ایشن کے انتخابات جیت رہا ہے اب بھی آواز گروپ کے امیدوار عاصم رضااحمد پنجاب فلور ملز کے بلا مقابلہ چیرمین منتخب ہو گئے ،عاصم رضااحمد کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغزات جمع نہیں کرائے تھے۔چند روز قبل آواز گروپ کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے تمام ایگزیکٹو بھی منتخب ہو گئے تھے۔پنجاب کے نومنتخب چیرمین عاصم رضااحمد یکم اکتوبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھاءیں گے ۔عاصم رضا احمد نے منتخب ہونے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اس وقت گندم اور آٹے کے بحران کا شکار ہے، پنجاب کو اس بحران سے نکالنے کے لیے نجی شعبہ بھرپور کردار ادا کرے گا۔