صنعتکاروں ‘ تاجروں کو ملکی تعمیر وترقی میں بھرپور کرداراداکرنا ہوگا:سعیدالحسن شاہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر راجہ زاہد محمود، حاجی محمد اسحق، حافظ غلام فرید نے صوبائی وزیر مذہبی امور پیرسید سعید الحسن شاہ سے ملاقات کی۔رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیرسید سعید الحسن شاہ نے کہاکہ صنعتکاروں، تاجروں سمیت معاشرے کے ہر فرد کو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ۔محنت،امانت،دیانت جیسے سنہری اصول اپنا کر ملک کو ترقی کی ر اہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔تاجر برادری کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ۔تاجر اور صنعتکار ملک کے سفیر ہیں جو لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔تاجروں ،صنعتکاروں کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ملک کی تعمیر و ترقی میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔صنعت و تجارت کو فروغ دے کر ملک تیزی سے ترقی کے اہداف حاصل کر سکتا ہے ۔