جیلانی پارک میں مہم جوئی کے شوقین شہریوں کیلئے زپ لائن بنانے کا فیصلہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں جیلانی پارک میں مہم جوئی کے شوقین شہریوں کے لئے زپ لائن بنانے کا فیصلہ جبکہ ملازمین کیلئے یوٹیلیٹی الاونس کی منظوری بھی دیدی گئی۔ اجلاس گزشتہ روز اتھارٹی ہیڈکوارٹرمیں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی کی زیر صدارت ہوا ۔ جس میں گذشتہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں ممبران کی جانب سے متفقہ کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی منظوری لی گئی۔