راولپنڈی سے شادی شدہ عورت سمیت چار لڑکیاں ، ایک نوجوان اغواء
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے شادی شدہ عورت سمیت چار لڑکیاں ، ایک نوجوان اغواء کرلئے گئے جبکہ ایک گھر میں خاتون اور اس کے شوہر پر تشدد کردیا گیاتھانہ بنی کو محمد صدیق نے بتایا کہ میری بیٹی اکیڈیمی سے پڑھا کر فیروز پورہ واپس گھر روانہ ہوئی مگر واپس نہ آئی جسے کسی نامعلوم ملزم نے اغوا کرلیا ہے تھانہ گنجمنڈی کو سعید اخترنے بتایا کہ چونگی نمبر4 میںمیری شادی شدہ ہمشیرہ عفت بی بی گھر سے غائب ہو گئی تھانہ چونترہ کو طارق محمودنے بتایا کہ میری 22 سالہ بیٹی ردا زینب کو نامعلوم افراد ورغلا پھسلا کراغواء کرکے لے گئے ہیں تھانہ نصیر آباد کو ملک شیر باز نے بتایا کہ میرا بیٹا یاسرعرفات ایل پی جی کی ٹریڈنگ کرتاہے اپنے پلاٹ واقع نزد ریلوے پھاٹک پولیس چوکی حمیدہ پر ہمراہ حاجی فارو ق ،یو سف اور دیگرمزدوروں کی موجودگی میں کام پر مصروف تھے کہ کالی وردی میں ملبوس3/4 افراد آئے اورمدعی کے بیٹے کو زبردستی اسلحہ کی نوک پر اغواء کرکے لے گئے تھانہ پیرودھائی کو رخسانہ بی بی نے بتایا کہ گلی لوہاراں میںمیرا خاوند پرویز اور لڑکا شعیب گھر موجود تھے کہ مسمی افضال بغیر اجازت گھر میں داخل ہو گیا میرے استفسار پر افضال غصہ میں آگیا مجھے مارنا شروع کر دیا استری اٹھا کر میری کمر میں ماری میرے کپڑے بھی پھاڑ دیئے میرے خاوند کو بھی مارا چار دیوار ی کا تقدس پامال کیاتھانہ چونترہ کو محمد صابرنے بتایا کہ میری بیٹی سائرہ کوملزمان عدنان وغیرہ نے اغواء کرلیا ہے