قتل کے مقدمہ میں 2 سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان کی سزائیں کالعدم
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)عدالت عالیہ راولپنڈی کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے تھانہ بنی کے قتل کے مقدمہ میں 2 سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان کی سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کر دیاہے ساجد محمود اور ماجد محمود کے علاوہ جلیل الرحمان کے خلاف تھانہ بنی پولیس نے 31اگست 2015 کو تعزیرات پاکستان کی دفعات 302،392اور411کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ان پر محمد آصف نامی شخص کے قتل کاالزام تھاجس پر ماتحت عدالت نے 2016میں ٹرائل مکمل ہونے پرساجد محمود کو سزائے موت اور دیگر دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ملزمان نے اپنے وکیل نوید اشرف قریشی کے ذریعے ماتحت عدالت عدالت کے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ میں اپیل دائر کی تھی گزشتہ روز اپیل کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے تینوں ملزمان کو بری کر دیا۔