شکنتلا سے فاطمہ تک
میاں ابراہیم طاہر تحریک پاکستان کے کارکن اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں یہ کتاب ایک ایسی خاتون کے بارے میں ہے جو شکنتلا سے فاطمہ بن کر پاکستان آگئی۔ اس نے پاکستان کا مطلب کیا۔لا الہ الا اللہ کے ایمان افروز اور ولولہ انگیز نعرے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔جب پاکستان بن گیا تو پاکستان کو اپنا وطن قرار دے کر یہیں مقیم ہوئی۔ اسلام کی روشنی نے اس کے دل کو ایسا جگمگایا کہ ایک راسخ العقیدہ مسلمان بن کر زندہ رہی اور پاکستان میں ہی وفات پائی۔ وہ صرف ایک بار اپنے بیٹے سے ملنے بھارت گئی۔ اس سفر میں میاں ابراہیم طاہر کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں۔ انہوں نے تمام واقعات ریکارڈ کروا دیئے جن کی مدد سے میاں ابراہیم طاہر نے یہ کتاب مکمل کی۔ کتاب اس خوبصورت انداز میں لکھی گئی ہے کہ پڑھنے والے کو لگتا ہے وہ سب مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے۔ انڈیا اور وہاںکی مشہور جگہوں کی تمام تفصیل اس میں موجود ہے۔انڈیا جانے کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک دلچسپ کتاب ہے ۔ نوجوانوں خاص طور پر خواتین کو اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔ قیمت 350 روپے ہے۔جو مکتبہ داستان،26 پٹیالہ گرائونڈ لاہور نے شائع کی فون نمبر 042-35167907 درج ہے۔ (تبصرہ: تہذین طاہر)