قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ فٹنس کے بغیر کرکٹ ممکن نہیں اور ہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بالنگ ڈیپارٹمنٹ میں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے اور فٹنس پر دیگر ممالک کی طرح بہتری لانی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں جس جگہ جس پلیئر کی ضرورت ہوگی اسے دیکھا جائے گا اور کھیل کے ساتھ نظم و ضبط کو بھی دیکھا جائے گا۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ کوچنگ ایک بڑا چیلنج ہے اور نیا سسٹم ہے تھوڑا وقت چاہئے ہماری کوشش ہے کوالٹی پر فوکس کریں۔انہوں نے کہا کہ سرفراز کے حوالے سے بورڈ نے اور ہم نے بہت کچھ سوچا ہے۔ میری سپورٹ سرفراز کے ساتھ ورلڈکپ سے پہلے بھی تھی اور بعد بھی برقرار ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا آنا میرے لیے بہت خاص اور خوشی کی خبر ہے، دس سال پہلے میں سری لنکا کیساتھ یہاں باحیثیت کھلاڑی کھیلا تھا اب ٹیم کا کوچ ہوں۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہوم گرائونڈ میں کھیلنے کے بہت فائدے ہیں، اپنے گرائونڈ اور اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنا بہت خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی مین ٹیم میں بھی نئے لڑکے ہیں اور ہم کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38