پاکستان میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، اس حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید1ہزار319افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ۔ ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد12ہزار533تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں24گھنٹوں کے دوران342افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے اور وہاں پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد3ہزار22تک پہنچ گئی ہے۔خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران339افراد ڈینگی کا شکارہوئے جبکہ وہاں ڈینگی کے وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد 2ہزار606ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے،شہر اقتدار میں 24گھنٹوں کے دوران 355افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2ہزار256تک پہنچ گئی ہے۔جنوبی صوبے سندھ میں24گھنٹوں کے دوران 170مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2ہزار567تک پہنچ گئی ہے۔رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1ہزار790ہوگئی ہے ، اسی طرح آزاد کشمیر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 230ہو گئی ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024