آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں 2 روز کیلئے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں میں چھٹی کا فیصلہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کے باعث کیا گیا ہے۔ کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کیلئے دو روز تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 24، جب کہ 452 افراد مختلف علاقوں میں زخمی ہوئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38