ضلع خیرپور کی تحصیل گمبٹ میں شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دولہا سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گمبٹ کے علاقے فلوسیال میں پیش آیا،جہاں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی گئی،جس کے نتیجے میں دولہے سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت دولہا ساجد اور عابد کھوڑو کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے بعد لاشوں کو گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024