سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں پارکس پر قبضے کےخلاف درخواست پر سماعت 4 ہفتے کےلیے ملتوی کر دی۔شہر میں پارکس پر قبضے کےخلاف درخواست جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی جماعت نے پارکس پر قبضہ کرکے دفاتر قائم کر رکھے ہیں لہذا تجاوزات ختم کرکے شہریوں کےلیے کھولا جائے۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارکس میں غیرقانونی تعمیرات کےخلاف حکم امتناع برقرار ہے اس لیے کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کی جائیں۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کےلیے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتے تک ملتوی کر دی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024