وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے زلزلے پر تبصرے نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اسلام آباد میں ہونے والی سوشل میڈیا کانفرنس میں زلزلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’زلزلہ نشانی ہے جب تبدیلی آتی ہے، نیچے (زمین) پر بیتابی ہوتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ تبدیلی کی نشانی ہے کہ زمین نے بھی کروٹ لی ہے۔ اس کو بھی اتنی جلدی یہ تبدیلی قبول نہیں‘۔ ان کے تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور کئی صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ان کے تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور کئی صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے تبصرے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ’جملوں کو غلط رنگ دیکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے‘
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تبصرے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنا افسوسناک ہے، سوشل میڈیا کے معاشرے پر اثرات کے تناظر میں بات ہو رہی تھی۔
میری گفتگوکوسیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرناافسوسناک ہے۔سوشل میڈیا کےمعاشرے پراثرات کےتناظر میں بات ہو رہی تھی۔اچانک زلزلہ آیا،شرکائے محفل پریشان ہوگئے۔حاضرین محفل کاحوصلہ بڑھانے کےلیے سوشل میڈیاکے تناظرمیں ہی جملےکہے جسے غلط رنگ دے کر عوام کوگمراہ کرنے کی افسوسناک کوشش کی جا رہی ہے
انہوں نے کہا کہ اچانک زلزلہ آیا، شرکائے محفل پریشان ہوگئے تو حاضرین کا حوصلہ بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا کے تناظر میں جملےکہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جملوں کوغلط رنگ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ آج سہ پہر 4 بجے آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں اب تک 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 300 کے قریب افراد زخمی ہیں۔