کرپٹ عناصر کو سزادینے سے ملک ترقی کرسکتا ہے:اختراقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ نیو یارک میں فارن ریلیشن کونسل کے مباحثہ میں عمران خان کا کہنا کے میں کرپشن کو چائنہ کے طریقہ سے ختم کرنا چاہتا ہوں جو پی ٹی آئی این کے موقف کی تائید ہے پی ٹی آئی این نے سب سے پہلے کرپشن کی سزا موت کا نعرہ بلند کیا تھا انہوں نے کہا کہ کرپشن کی سزا موت اور سخت سے سخت سزائیںجزا و سزا کے عمل کو آگے بڑھانے سے ہی پاکستان مستحکم ہو سکتا ہے۔