حمزہ شہباز کے گھر سے تجاوزات ہٹانے کا کیس:لاہور ہائیکورٹ کا اے سی ماڈل ٹاﺅن اور ایل ڈی اے کو تجاوزات ہٹانے کا حکم
لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے اے سی ماڈل ٹاﺅن اور ایل ڈی اے کو تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔منگل کو مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹوں کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ عدالت عالیہ نے سوال کیا کہ کیا تمام تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مکمل خاتمہ نہیں کیا گیا۔ نجی سکیورٹی اہلکاروں کی چوکیاں اب بھی موجود ہیں۔عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بدھ کو طلب کرلیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالت کے گوش گزار کیا کہ لاہورمیں 25سے 30ہزار کنال پر قبضے کے خلاف پیر سے آپریشن شروع کر رہے ہیں۔