قومی اسمبلی: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2018ءکو توسیع دینے کی قرارداد کی منظوری
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2018ءکو مزید 120 دنوں کے لئے توسیع دینے کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے قرارداد پیش کی کہ قومی اسمبلی پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2018ءکو چار اکتوبر 2018ءسے مزید 120 دنوں کےلئے توسیع دینے کا فیصلہ کرتی ہے‘ قومی اسمبلی نے قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔