دلہن مبینہ طور پر بیوٹی پارلر سے اغوا ہوگئی، مسلح کار سوار بیوٹی پارلر آئے اور دلہن کو گاڑی میں بٹھا کر فرار ہوگئے۔اہل خانہ نے تیموریہ تھانے میں درخواست دیدی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ لڑکی کے مبینہ اغوا کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا۔لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق 4 ملزمان کار میں بیوٹی پارلر آئے، اسلحے کے زور دلہن کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق معاملہ محبت کا ہے۔ علی اور قراة العین ایک دوسرے سے پسند کرتے تھے، علی نے رشتہ بھی بھیجا تھا لیکن لڑکی کے گھر والوں نے رشتہ دینے سے منع کیا ،جس کے باعث دونوں فرار ہوگئے۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق فرار ہونے سے قبل لڑکا اور لڑکی دونوں کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ بھی ہوا، لڑکی کے اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو درخواست موصول ہوچکی ہے۔ بیوٹی پارلر اور اس کے اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024