وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے ہالینڈ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر اپنے ہالینڈ کے ہم منصب Stef Blok سے گفتگو کر رہے تھے۔دونوں ممالک نے موجودہ سطح کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔علاقائی امور پر شاہ محمود قریشی نےBlock کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف دلائی اور افغانستان میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔