انجمن تاجران احمد سنٹر کے انتخابات خدمت گروپ اکثریت سے کامیاب
ملتان (سماجی رپورٹر) انجمن تاجران احمد سنٹر کے انتخابات سال 2018-19 خدمت گروپ اکثریت سے کامیاب ہو گیا جبکہ کاشف رفیق 183 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے تفصیل کے مطابق انجمن تاجران احمد سنٹر کے انتخابات 2018-19 منعقدہوئے جس میں اتحاد گروپ اور خدمت گروپ کے درمیان مقابلہ ہوا خدمت گروپ سے صدر کاشف رفیق‘ نائب صدر زکی خان بلوچ‘ جنرل سیکرٹری اویس صابری‘ فنانس سیکرٹری سلطان منیرقریشی‘ فیصل قریشی‘ جعفر بھٹی کامیاب ہوئے۔ کامیاب ہونے کے بعد نومنتخب صدر کاشف رفیق نے کہا ہے کہ احمد سنٹر کے مسائل جن میں سکیورٹی‘ سٹریٹ لائٹ سسٹم کے علاوہ تاجروں کو اپنے مسائل کے لئے تھانے پر نہیں جانا ہوگا تمام فیصلے تاجر برادری خود کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل پر سب اکٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن گروپ کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔