26 ویں مڈ کیئریر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز کا ایم ڈی اے کا معلوماتی دورہ
ملتان (نمائندہ خصوصی) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کورس کے 26 ویں مڈ کیئریر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز نے ایم ڈی اے کا معلوماتی وزٹ کیا آفیسرز کا استقبال ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے میاں صلاح الدین بھٹہ نے کیا آفیسرز کو ایم ڈی اے کانفرنس روم میں ایم ڈی اے ‘ میٹرو اور ملتان کے بارے میں بریفنگ دی گئی بریفنگ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ ایم ڈی اے چوہدری انور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ خالد جاوید اور ڈائریکٹر اربن پلاننگ چوہدری اصغر نے دی بریفنگ میں ایم ڈی اے کے تمام شعبوں کی ورکنگ پر روشنی ڈالی گئی معزز مہمانوں کو ملتان کے ماسٹر پلان 2008-2028 کے بارے میں بھی بریف کیا گیا بریفنگ کے بعد مہمانوں نے چونگی نمبر 9 میٹرو سٹیشن سے میٹرو بس پر سوار ہو پورے میٹرو روٹ کا وزٹ کیا۔