سپریم کورٹ کا حکم‘ سرکاری ایجنسیوں نے نجی سکولوں کے اعدادوشمار جمع کرنا شروع کر دئیے
خانیوال (نمائندہ خصوصی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر مختلف سرکاری ایجنسیوں نے پرائیویٹ سکولوں کے اعدادوشمار اور خاص طورپر فیسوں اور عملے کی تنخواہوں کے سٹرکچر کی معلومات حاصل کررہے ہیں یہ ایجنسیاں ان پرائیویٹ سکولوں کی سائنس اور آئی ٹی لیبارٹریوں ،بلڈنگز کی صورتحال ،کھیلوں کے میدان، سکول کا ماحول اور دیگر امور بارے معلومات اکھٹی کررہی ہیں ۔