اقوام متحدہ ہماری خودمختاری میں مداخلت کاحق نہیں:میانمار آرمی چیف
ینگون (اے ایف پی) روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ڈھانے اور انہیں زندہ جلانے کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے میانمار فوج کے سربراہ جنرل مین آنگ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے وہ ہماری خودمختاری میں مداخلت سے باز رہے۔ اس کے پاس حق نہیںہے وہ ایسے اقدامات کرے جو ہماری سلامتی کے خلاف ہوں۔ یاد رہے چند روز قبل انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی پراسیکیوٹر نے کہا تھا روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار کے ٹاپ جرنیلوں پر مقدمہ چلانا چاہیے۔ فوج کے زیرانتظام اخبار نے ان کا بیان شائع کیا ہے جو انہوں نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے دیا تھا۔