ترکی: 50سالہ رفاقت کا المناک انجام‘سوشل میڈیا سرگرمیوں پر اختلاف‘ شوہر نے بیوی قتل کردی
انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترکی میں میاں بیوی کی 50 سالہ رفاقت سوشل میڈیا کی بھینٹ چڑھ گئی۔ بلال نے سوشل میڈیا سرگرمیوں پر اختلاف کرنے پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ بلال کا کہنا ہے کہ بیوی میری سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر اختلاف رکھتی تھی جو مجھے پسند نہیں تھا۔